ٹ* ایف ڈی اے نے چار مختلف غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کو سیل کردیا

۳ ایک ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ نشاط آباد میں استغاثہ دائر کرا دیا

پیر 9 دسمبر 2019 23:50

۷فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) ایف ڈی اے نے چار مختلف غیر قانونی ہائوسنگ سوسائیٹیوں کو سیل جبکہ ایک ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ نشاط آباد میں استغاثہ دائر کرادیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے سہیل خواجہ کی ہدایت پر اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم،بلڈنگ انسپکٹر محمد کلیم،انفورسمنٹ انسپکٹرزمحمد اسلم گجر،قیصر سلیمان اور میاں عبدالرزاق ودیگر عملہ نے غیر قانونی پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں اومیگا ریزیڈنشیا چک نمبر3ج ب ،موٹر وے ویلی چک نمبر5ج ب ،حسین ویلی چک نمبر5ج ب سرگودھا روڈ،ایڈن آرچرڈ چک نمبر121ج ب ملحقہ سرگودھا روڈ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کے دفاتر کو سیل کیا گیا بلکہ جاری غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کردیا گیا ہے۔

ڈی جی سہیل خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے ویژن کی روشنی میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا اور اس سلسلہ میں کوئی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے ڈویلپرز فی الفور اپنی سوسائٹیوں کو ایف ڈی اے میں رجسٹرڈ کرائیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں