فیصل آباد ،مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) : گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ روڈ پر بھاگیانوالہ موڑ کے قریب تیزر رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے موٹر سائیکل سوار کی شناخت مہتاب ولد جواد کے نام سے ہوئی ہے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ضروری کارروائی کے بعد اس کی نعش متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی ہے ۔علاوہ ازیں رکشہ پر سوار ہوتے ہوئے بس کی ٹکر لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ، ہرچند پورہ محلہ خالد آباد کی 55سالہ رہائشی خاتون شاہدہ بی بی ہزارہ ہوٹل کے قریب رکشہ میں سوار ہوتے ہوئے بس نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میںوہ زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ،شاہدہ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی ۔

ریسکیو ٹیم نے اس نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ۔دریں اثناء سمندری گوجرہ روڈ پر پل 45کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ریسکیو 1122حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالے موٹر سائیکل سوار نوجون کی شناخت حسن ولد جاوید کے نام سے ہوئی ہے ۔ضروری کارروائی کے بعد اس کی نعش متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردی گئی ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں