انسانی جان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ہمارادین کامل بھی اس کا درس دیتا ہے،

آپریشن سٹاف سیفٹی فرسٹ کے اصول کو اپنا ئے، شدید گرم موسم میں ٹرانسفارمرز کی خرابی اورجلنے سے بچانے کیلئے جلد سکیور کیا جائے،چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت

بدھ 8 جولائی 2020 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) :فیصل ۱ٓباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے کہا ہے کہ انسانی جان کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اور ہمارادین کامل بھی اس کا درس دیتا ہے لہٰذا آپریشن سٹاف سیفٹی فرسٹ کے اصول کو اپنا نے سمیت شدید گرم موسم میں ٹرانسفارمرز کی خرابی اورجلنے سے بچانے کیلئے ان کی بیلنسنگ مکمل کرکے انہیں سکیوربنائے۔

وہ بدھ کے روز فیسکو ہیڈکوارٹرز میں سیکنڈ سرکل کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔ انہوں نے سرکل کی کارکردگی کو سراہا اور مزید محنت کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکل کو اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہو گاجبکہ بجلی چوری کے خلاف ٹاسک فورسز کو مزید متحرک بناکر اس قومی لعنت کا خاتمہ بھی یقینی بنانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سب ڈویژن کی سطح پر بجلی چوری میں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کی فہرستیں /رجسٹر مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایس ڈی او انہیں گاہے بگاہے چیک کریں تاکہ وہ دوبارہ بجلی چوری کی ہمت نہ کریں ۔

انہوں نے ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ کے انچار چ ایکسین راشد کو ٹرانسفارمرز میں تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے موبائل یونٹ سب ڈویژنوں میں بھجوانے کے احکامات بھی دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکل کو مختلف اوور لوڈ لوکیشنز پر ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کیلئے 200کے وی اے کے 45ٹرانسفارمرز مہیا کئے گئے ہیںلہٰذا انہیں نصب کرنے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے تاکہ نہ صرف صارفین کو ریلیف ملے بلکہ کمپنی کے ریونیو کو بھی بچایا جائے۔

اس موقع پر ایس ای سیکنڈ سرکل نورالحسن ڈوگر نے انہیں سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اجلاس میں چیف کمرشل آفیسراحسان الٰہی، ایس ای ٹیکنیکل سروسز رائے اصغر، سٹاف آفیسر عابد رشید، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ اور دیگرحکام بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں