چیئرمین PHA چوہدری لطیف نذر گجر کی بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب خوش

چیئرمین FDA کی ذمہ داری بھی سونپ دی، شہری حلقوں کی مبارکباد

ہفتہ 8 اگست 2020 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2020ء) رکن صوبائی اسمبلی، چیئرمین PHA چوہدری لطیف نذر گجر کی بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بیحد خوش، موصوف کو چیئرمین FDA کی ذمہ داری بھی سونپ دی، شہری حلقوں کی چوہدری لطیف نذر گجر ایم پی اے کو مبارکباد، تفصیل کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی، چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری لطیف نذر گجر نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر چوہدری لطیف نذر گجر ایم پی اے کو چیئرمین FDA کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے جس پر شہری حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف چیئرمین FDA کی حیثیت سے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے جبکہ شہر کی معروف سماجی شخصیت میاں فیصل رشید نے ممبر پنجاب اسمبلی چیئرمین PHA چوہدری لطیف نذر کو چیئرمین ایف ڈی اے بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں