فیصل آباد:مختلف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے

نعشیں ورثاء کے حوالے، ناگہانی اموات پر گھروں میں کہرام مچ گیا

پیر 28 ستمبر 2020 22:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) مختلف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہا رگئے، نعشیں ورثاء کے حوالے، ناگہانی اموات پر گھروں میں کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے تھانہ صدر کے علاقہ مکوآنہ بائی پاس پر رستم علی ولد الله دتہ ساکن 217 رب ٹرالے تلے آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر مارچری منتقل کر کے فرار ڈرائیوں کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جھمرہ کے علاقہ شاہین چوک میں کرونا کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 55 سالہ افضل ولد رمضان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، تھانہ ترکھانی کے چک 45 گ ب میں رکشہ سوار اکمل ولد رشید پیچھے سے آنے والے مزدا کی ٹکر سے زخمی ہو کر موت کی آغوش میں جا پہنچا، چنیوٹ کا 30 سالہ نذیر ولد عابد بھی حادثہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں موت کی وادی میں پہنچ گیا، ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد اسکی نعش لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں