فیصل آباد ،اقوام متحدہ سے فرانس کیخلاف سخت کارروائی کے لئے احتجاج کیا جائے، ایپکا پنجاب

منگل 27 اکتوبر 2020 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویژنل صدر رانا سجاداحمدخاں،سرپرست اعلیٰ احمدنوازبلوچ،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ،چیئرمین جاویدانجم ڈھلوں،رانا محمدعمران،راناشہزاداحمد،احمدرضابھٹی،محمدشفیق،زاہدمحمود، نوراحمدملک اور دیگرنے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر شدید رد عمل کا اظہار اور پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ فرانس نفرت کا پرچار کر رہا ہے۔

اوراس کی اسلام دشمن پالیسیاں ناقابل برداشت ہیں۔فرانسیسی صدر کے بیان سے ہمارے دل دکھی اور رنجیدہ ہیں۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام مخالف مواد کو سوشل میڈیا سے فوری طور ہٹایا جائے اور عالمی سطح پر موثر قانون سازی کروائی جائے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ سے فرانس کے خلاف سخت کارروائی کے لئے احتجاج کیا جائے۔۔فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا اورکہا کہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہا مسلم امہ کے جذبات کے ساتھ فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر کھیلا ہے، اب جواب دینے کا وقت آگیا۔فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور سرکاری عمارتوں پر نمائش کو مغرب کی فکری دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اسے کائنات کا سب سے سنگین جرم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی عوام اپنے صدر کی توہین برداشت نہیں کرسکتے تو ڈیڑھ ارب مسلمان اپنے دلوں کی دھڑکن نبی مہربانؐ کی توہین کیسے برداشت کرسکتے ہیں ، ہولوکاسٹ پر تحریر، تجزیے اور تحقیقات کرنے پر پابندی ہے لیکن شعائر اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کی توہین کو آزادی اظہار قرار دینا مغرب کی منافقت، دورنگی اور اسلام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔

مذمتی بیان میںڈویژنل صدرراناسجاداحمد خاں نے مزید کہا کہ اوآئی سی کا لولا لنگڑا احتجاج اب کسی کام کا نہیں، اس نازک اور اہم معاملے پر تمام مسلمان ممالک متفقہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے توہین رسالت کے گھناؤنے عمل کو عالمی جرم تسلیم کرائیں۔ رہنمائوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس معاملے پر دلیرانہ موقف اختیار کرکے عالم اسلام کا جری اور بہادر لیڈر ہونے کا حق ادا کردیا ہے، مغرب کی ڈھٹائی اور منافقت کی حد یہ ہے کہ خود کو سیکولر اور لبرل کہنے والا فرانس اور فرانسیسی صدر میکرون

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں