فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوبئی جانے والا مسافر اسلحہ سمیت پکڑا گیا

پیر 20 ستمبر 2021 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوبئی جانے والا مسافر اسلحہ سمیت پکڑا گیا ٹھیکریوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی انسپکٹر امتیازعلی نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب فیصل آباد سے دوبئی جانے والی پرواز F2.344کے مسافروں کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران اسماعیل ولد عبدالمتین سکنہ سوات کے بیگ سے 9ایم ایم کے 5عدد رائونڈ برآمد ہوئے۔باز پرس کرنے پر خاطر خواہ جواب نہ دے سکا تو ملزم اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے بازپرس شروع کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں