فیصل آباد ،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد کی فائرنگ سے خاتون قتل، شہری کے گھر میں لاکھوں کا ڈاکہ، کار سوار افراد کی موٹرسائیکل سوار افراد کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ رحمت پورہ کے رہائشی محمد آصف کی مدعیت میں درج کروائے گئے مقدمہ کے مطابق رحمان عرف دانی اسکے گھر کے سامنے رہتا ہے جو آئے روز گھر کی چھت سے تانک جھانک کرتا رہتا تھا جسکو اسکی بیوی نسیم بی بی نے منع کیا جس پر گزشتہ دوپہر ملزم رحمان وساتھی طیش میں آ گئے، گالی گلوچ کرتے ہوئے پسٹل نکال کر اسکی بیوی پر فائر کیا جس سے وہ گر پڑی اور ایک فائر اسکے اوپر کیا جس سے وہ خوش قسمتی سے بچ گیا، نسیم بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، سمن آباد بسم الله چوک میں 4رکنی ڈاکوئوں نے اسامہ شفیق کے گھر گھس کر اسکے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ کی نقدی 12تولے سونا ودیگر سامان لوٹ لیا، تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ کینال روڈ انڈرپاس پر رمضان آباد گلی نمبر1کارہائشی عامر محمود ولد جمیل اپنی بیوی صباء عامر کے ہمراہ 25اور26نومبر کی درمیانی شب دعوت سے واپس موٹرسائیکل پرسوارہوکر گھرواپس آرہا تھا کہ کینال روڈ انڈرپاس کے قریب دوریس لگاتی ہوئی گاڑیوں میں سے ایک کار میں سوار افراد کی موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر سے خاتون موقع پر ہی دم توڑگئی جبکہ اسکے شوہر کو زخمی حالت میں سول ہسپتال داخل کرایاگیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے پیپلزکالونی پولیس نے کار ڈرائیور اویس جاوید کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں