کامیاب نوجوان پروگرام، جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 6دسمبر کو تقریب منعقد ہوگی

جمعرات 2 دسمبر 2021 22:48

فیصل آباد(آن لائن) کامیاب نوجوان پروگرام کے سلسلہ میں جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 6دسمبر کو تقریب منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے سپورٹس اینڈ کلچرونگ کے عہدیداران وکارکنان شرکت کرینگے اس حوالہ سے انصاف سپورٹس اینڈکلچر ونگ ویسٹ ریجن پنجاب کے زیراہتمام مشاورتی ریجن میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر ویسٹ ریجن پنجاب طارق فرید نے کی ۔

تقریب میں میڈیا کوآرڈینیٹر ویسٹ ریجن پنجاب حافظ اظہر محمود ، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری عمرفاروق کاہلوں،ملک شاہد اقبال،میاں ارسلان ودیگر ممبران نے شرکت کی۔طارق فرید نے کہا کہ انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجابی کلچر اجاگر کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کلچر ونگ کے قیام سے اب تک گرائونڈ ز آباد کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کیا ہے تاکہ ہم اپنا کلچر آنے والی نسلوں کو بھی منتقل کرسکیں۔ کوارڈینیٹر ویسٹ ریجن پنجاب حافظ اظہر محمودنے کہا کہ ضلع کی سطح پر سپورٹس اور کلچر کے لئے بہت کام کیا ہے جس کا ثبوت آج مختلف گرائونڈز اور ثقافتی اداروں میں دیکھا جاسکتاہے کہ ہماری نئی نسل کا رحجان کس طرح اس طرف بڑھ رہا ہے ۔

چوہدری عمر فاروق کاہلوں نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کا انعقاد سے اس کے اغراض ومقاصد کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور ہم بہتر طریقہ سے اپنا کام سر انجام دے سکیںگے۔طارق فرید اور دیگر عہدیداروں نے سپورٹس ایند کلچر کی بہتری کیلئے دن رات کوشیں کی ہیں اور ہم بھی اس کی کامیابی کے لئے ان کے ساتھ ہیں اور ہم اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کامیاب جوان پروگرام میں بھرپور شرکت کرینگے۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی،خوشحالی اورترقی کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں