محکمہ پراسیکیوشن کو اس کی اہمیت کے پیش نظر خود مختار ادارہ قرار دیدیا گیا،یہ ادارہ پولیس کی غلط ایف آئی آر کو درست یا مزید تفتیش کیلئے واپس بھیج سکتا ہے،مظفر رانجھا

پیر 23 مئی 2022 21:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عوام الناس اور بالخصوص بزنس کمیونٹی کو محکمہ پراسیکیوشن بارے آگاہی دینے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ نے محکمہ پراسیکیوشن کی ایک ٹیم سے ملاقات کے دوران بتائی جس کی قیادت ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ذیشان الرسول، ایم ریاض سنپال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوٹر چوہدری عدنان اکبر، قیصر منظور اور فہیم احمد بھی موجود تھے۔

عاطف منیر شیخ نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے پراسیکیوشن کا محکمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے ذریعے عوام وکلا کو فیس ادا کئے بغیر اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ابھی تک اس سہولت سے پورا فائدہ نہیں اٹھا رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ کو لوگوں کی آگاہی کیلئے مسلسل تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے جبکہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری بھی اس سلسلہ میں تعاون کرنے کو تیار ہے۔

اس سے قبل ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر علی رانجھا نے اس محکمہ کی اہمیت بارے بتایا اور کہا کہ یہ عدلیہ او رپولیس کی معاونت کے ساتھ ساتھ عوام کے قانونی حقوق کا بھی دفاع کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی اہمیت کے پیش نظر اسے خود مختار ادارہ قرار دے دیا گیا ہے جو پولیس کی غلط ایف آئی آر کو درستگی یا مزید تفتیش کیلئے واپس بھیج سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے محکمہ کے پاس افرادی قوت کی کمی تھی تاہم اب 35ایڈیشنل سیشن ججوں کی معاونت کیلئے اتنے ہی پبلک پراسیکیوٹرز میسر ہیں۔

اسی طرح اینٹی کرپشن اور ڈرگ کورٹس میں بھی پراسیکیوٹر تعینات ہیں۔ انہوں نے صدرعاطف منیر شیخ کو اپنے دفتر کے دورے کی دعوت دی تاکہ انہیں اس محکمہ کے بنیادی مقاصد، انتظامی ڈھانچہ اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے محکمہ کے بارے میں لوگوں میں بھر پور عوامی سطح پر آگاہی پیدا نہیں کر سکے تاہم اب وہ فیصل آباد چیمبر کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے تاکہ لوگ اس محکمہ سے پوری طرح فیضیاب ہو سکیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا محکمہ فوجداری کیسوں میں غلط دفعات کو ختم یا تبدیل بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پراسیکیوشن براہ راست عدلیہ اور پولیس سے منسلک ہے جس کے ذریعے تمام متعلقہ معلومات آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔ آخر میں صدر عاطف منیر شیخ نے مظفر علی رانجھا کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی خصوصی شیلڈ پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ بہت جلد اپنی

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں