مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو

ٍ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کے بعد قیمت 518روپے فی کلو تک پہنچ گئی

جمعہ 27 مئی 2022 23:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) مصنوعی مہنگائی کا جن بے قابو ، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کے بعد قیمت 518روپے فی کلو تک پہنچ گئی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 40روپے فی کلو اضافہ ،گندم بھی اوپن مارکیٹ میں 2600روپے من ہوگئی گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹاکا بحران پید اہونے کا خدشہ، چکی مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک گلی محلوں میں چکیوں کو گندم کاکوٹہ جاری نہیں کیا جائے گا آٹا سستا نہیں ہوگا جانب ضلع میں خصوصی پیکج کے تحت گذشتہ روز 616 ڈیلرز کو 41 ہزار 83 کلوگرام آٹا کے تھیلے سپلائی کئے گئے آن لائن کے مطابق ملک سیاسی استحکام اور فرافتری کے باعث فیصل آباد سمیت ملک بھر مین مصنوعی مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ماہ کے دوران کوکنگ آئل اور گھی سمیت دیگر گھریلو کھانے پینے کی اشیاء خوردونوش میںا ضافے کا سلسلہ جاری ہے ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور ہوگئی ہے گذشتہ رو ز اوپن مارکیٹ میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں 10سے 18روپے فی اضافہ کردیا گیا جس بعد بعد قیمت 518روپے فی کلو تک پہنچ گئی حالیہ ایک ماہ کے دوران کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں 40روپے فی کلو اضافہ ہوچکا ہے جبکہ تاہم چینی بھی 84روپے فی کلو فروخت ہورہی اس طرح گندم کی قیمتوں میں اضافہ کے بعداوپن مارکیٹ میں 2600من ہوگئی گندم کی قیمتوں میں اضافے سے آٹاکا بحران پید اہونے کا خدشہ ہے چکی مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جب تک گلی محلوںمیں چکیوں کوگندم کا سرکاری کوٹہ جاری کریگی آٹا سستا نہیں ہوسکتا دوسری جانب ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے احکامات پر ضلع بھر میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ 490 روپے جبکہ 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 980 روپے کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فلور ملز سے روزانہ کی بنیاد پرآٹا لے کر گرین تھیلے اوپن مارکیٹ میں فروخت اور تمام تر ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جارہا ہے۔انہوں نے مختلف علاقوں میں کریانہ کی دکانوں پر جاکر آٹا کیٓ دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو چیک اور اوورچارجنگ سے بازرہنے کی تاکید کی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں