فیصل آباد،صلح سے قبل معمولی تلخ کلامی پر گجر گروپ کی فائرنگ، نوجوان قتل

ورثا کا لاش کو سڑک پر رکھ احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) صلح سے قبل معمولی تلخ کلامی پر گجر گروپ نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا،ورثا کا لاش کو سڑک پر رکھ احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدودِ چک نمبر 108 گ ب کے رہائشی شہباز کی دیہہ ہذا ہی کے رہائشی رشید گجر کیساتھ ایک ماہ قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر معززین علاقہ نے دونوں فریقین کے مابین تنازعہ کو ختم کروانے کیلئے افطاری کے بعد پنچایت رکھی ہوئی تھی مگر صلح سے قبل گجر گروپ کے افراد نے فائرنگ کرکے شہباز کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے نوجوان کے قتل پر ورثا نے لاش کو سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ قتل میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے نوجوان کے قتل پر احتجاج کی اطلاع پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین،ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ خالد جوئیہ،ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال پولیس کی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہائی کروائی کہ قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جا رہے ہیں تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں