فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) شہر اور گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،چوروں اور ڈوکوئوں نے درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ،افطاری کے وقت موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،لاکھوں روپے مالیت کی دوگائے اور کتوں کی جوڑی چور لے گئے جبکہ120سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ مدن پورہ گلی تین سے ذیشان طارق کا125ماڈل 2021ء نمبر 2824AHWگھرکے باہر سے چوری ہوگیا ،علاوہ ازیں باغ جناح سے سبحان‘ بوہڑانوالی گرائونڈ سے مدثر‘ کارخانہ بازار سے غلام مصطفی‘ بھٹہ سٹاپ کے عبدالعزیز‘ سیف آباد کے ذیشان‘ لکڑمنڈی چوک سے ملزم عباس‘ شیخ کالونی کے عمیر‘ ڈگلس پورہ سے نعمان‘ ریگل روڈ سے سلیمان‘ کمال آباد کے کاشف ندیم‘ سعید آباد کے نقاش‘ سدھوپورہ کے سحر علی‘ آرے والا چوک کے جاوید‘ بابر کالونی کے افتخار علی‘ ڈی گرائونڈ سے یاسر‘ سوساں روڈ پر نواز‘ ایف ڈی اے سٹی سے آصف نواز‘ بڑا گھونہ سے حمزہ ارشد‘ مصطفی آباد کے سفیان‘ مغل پورہ کے یوسف‘ گلبہار کالونی کے ذوالفقار علی‘ کرتارے والا کے انیس‘ مچھلی فارم سے اکرم‘ قبرستان موڑ سے یٰسین‘ نورپورہ کے عمران‘ نثار کالونی کے اکرم‘ 264 رب کے بلال‘ 197 رب کے مجتبیٰ‘ 266 رب کے حسن مرتضیٰ‘ لاری اڈا سے فاروق اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے جبکہ افطاری کے وقت موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا 87 گ ب میں مبین سرور کی لاکھوں روپے مالیت کی کتوں کی جوڑی چور لے گئے لاری اڈا سے غلام شبیر‘ الائیڈ موڑ پر دانش ضیاء‘ پی ایم سی کالونی کے عمیر ناصر‘ سول لائن کے صداقت علی‘ سول ہسپتال کے قریب اسد شرجیل‘ ضلع کونسل چوک کے پاس اسماعیل‘ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) کے قریب احمد خان سے پرس اور فونز چھین لئے گئے‘ انار کلی بازار سے حسرت ضیاء سے 7ہزار روپے‘ فون‘ امین پور بازار کے علی حیدر سے 15ہزار روپے چھین لیے‘ شہباز ٹائون کے موحد سے 30ہزار روپے‘ فون‘ بائو والہ کے تنویر حسین جعفری سے 22ہزار روپے‘ فون‘ سلطان چوک کے مدثر رضا سے 60ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ رحمان کالونی میں اکبر علی کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کے برائلر مرغے چور لے گئے‘ چن ون روڈ پر نبیلہ یاسمین سے جھپٹا مار کر پرس‘ سلیمی چوک میں نعمان سے فون‘ لائلپور گیلریا کے باہر محسن کی اہلیہ سے پرس چھین لیا‘ 204 چک کے قریب سبحان سے 2لاکھ روپے‘ موبائل فون اور سامان لوٹ لیا گیا‘ رحمان گارڈن کے علی اصغر سے پرس‘ سمال اسٹیٹ کے قریب سہیل سے نقدی‘ فون‘ 164 رب کے نواز سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 192 رب کے مزمل حسین سے نقدی‘ فون‘ 242 رب کے لیاقت علی سے نقدی‘ فون‘ 229 رب کے آفتاب احمد سے نقدی‘ فون‘ ایس ایم کالونی کے حسنین سے نقدی‘ فون‘ ملت ٹائون بی بلاک کے قریب جہانزیب خان سے نقدی‘ فون‘ باغ والا چوک کے قریب عمران سے نقدی‘ فون‘ باوا چک کے قریب نادرہ بی بی سے پرس چھین لیا‘ گوکھوال کے عرفان سے نقدی‘ فون‘ حق باہو چوک میں طلحہ سے طلائی انگوٹھی اور پرس چھین لیا‘ ماڈل سٹی ستیانہ روڈ پر سلمان خان سے نقدی‘ فون‘ 228 رب کے سفیان سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 227 رب کے شعیب سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جلوی مارکیٹ کے قریب وسیم احمد سے نقدی‘ فون‘ الٰہی آباد کے زمان سے نقدی‘ فون‘ 67 ج ب کے زاہد سے نقدی‘ فون‘ 245 رب میں ریاض سے 2گائے چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ ،سرفراز کالونی کے کاشف سے نقدی‘ فون‘ عنایت ٹائون کے عمر علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ٹینکی والا گرائونڈ کے قمر سے نقدی‘ فون‘ 66 ج ب کے لیاقت سے 40ہزار روپے‘ فون‘ 80 ج ب کے مرید حسین سے 65ہزار روپے‘ فون‘ 67 ج ب کے اویس سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ عمران سے 60ہزار روپے‘ فون‘ 77 ج ب کے بلال سے موٹرسائیکل‘ دمڑ فلور مل کے قریب عمران سے نقدی‘ فون‘ نثار کالونی کے طیب سے نقدی‘ فون‘ TMA پلازہ کے قریب شفاقت علی کے گھر سے 60ہزار روپے‘ فون چھین لیے‘ 73 گ ب کے جاوید سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 104 گ ب کے ساجد علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 109 گ ب کے محسن سے 25ہزار روپے‘ فون‘ 653 گ ب کے طارق سے 72ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 40 گ ب کے عمر مختار سے 2ہزار روپے‘ فون‘ 77 گ ب کے یوسف سے موٹرسائیکل چھین لی گئی‘ 377 گ ب میں شہباز کے پرس چھین لیا‘ 93 رب کے ارشاد احمد سے نقدی‘ فون‘ 95 رب کے منیر احمد سے نقدی‘ فون‘ 53 رب کے حیدر علی سے موٹرسائیکل چھین لی‘ قصبہ تاندلیانوالہ میں رزاق علی‘ وسیم عباس کو لوٹ لیا‘ 499 گ ب کے بختاور کے ڈیرے سے مویشی چور ہو گئے‘ 554 گ ب کے عمران کا گھر لوٹ لیا‘ 488 گ ب ک میں ناصر محمود سے دو لاکھ‘ 441 گ ب میں رانا ابوبکر سے کار‘ نقدی چھین لی گئی، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں