فیصل آباد،بڑھتی ہوئی مہنگائی اورپریشانیوں کے باعث ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ

بدھ 27 مارچ 2024 22:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بڑھتی ہوئی مہنگائی اورپریشانیوں کے باعث ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ۔ گزشتہ شب غلام محمد آباد کبوتراں والا چوک کے قریب موٹرسائیکل سواردل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ موٹرسائیکل سوارشخص کو سینے میں درد محسوس ہوا تواس نے موٹرسائیکل روکی توموٹرسائیکل سے گرتے ہی زندگی کی بازی ہارگیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکرورثاء کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں