تحصیل سٹی وتاندلیانوالہ میں 4 لاکھ 42 ہزار657 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 28 مارچ 2024 16:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے اجلاس کی صدارت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ مہم کے تین روزمیں تحصیل سٹی وتاندلیانوالہ میں پانچ سال تک کی عمر کے4 لاکھ 42 ہزار657 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کے سو فیصد اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی تاکید کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسفند یار،ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت عباس، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وتاندلیانوالہ ا وردیگرافسران موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں