فیصل آباد،فیکٹری مالک نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اوورسیز پاکستانی کے اڑھائی کروڑ ہتھیا لئے

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) فیکٹری مالک نے کاروبار کا جھانسہ دیکر اوورسیز پاکستانی کے اڑھائی کروڑ ہتھیا لئے‘ حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکے، بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم فیکٹری مالک ندیم عباس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق اوورسیز پاکستانی عبدالغفار نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ندیم عباس نے بتایا کہ اس نے سٹی بلڈرز کے نام سے فیکٹری بنا رکھی ہے، اگر آپ رقم انوسٹ کریں تو اچھا منافع ملے گا وہ اس کی باتوں میں آکر 2کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم گواہوں کی موجودگی میں اس کو دے دی۔

بعدازاں حسب معاہدہ اس نے منافع دیا نہ رقم واپس کی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکا، جس پر بٹالہ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں