فیصل آباد، معمولی جھگڑے پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا

مدینہ ٹائون سے اغواء ہونیوالا نوجوان 90لاکھ تاوان ادا کرکے گھرپہنچ گیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) تھانہ جھنگ بازارکے علاقہ نشترآباد میں معمولی جھگڑے پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔ جبکہ مدینہ ٹائون سے اغواء ہونیوالا نوجوان 90لاکھ تاوان ادا کرکے گھرپہنچ گیا۔آن لا ئن کے مطابق تھانہ جھنگ بازارکے علاقہ محلہ نشترآباد کے رہائشی سلمان عرف اسامہ کا علی ولدفوجی وغیرہ سے معمولی جھگڑا ہوا توموقع پر موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرادیا تاہم ملزمان نے اسے اپنی بے عزتی تصورکرتے ہوئے سلمان عرف اسامہ کوگھر سے بازار جاتے ہوئے گھیرلیا اوراندھا دھند فائرنگ کرکے بری طرح زخمی کردیا ہوائی فائرنگ اوردھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

مضروب کوتشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ کینال روڈ سے اغواء کاروں نے کاروباری شخصیت عمررفیق کواغواء کر لیا اوراس کے لواحقین سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اورکہا کہ اگرپولیس کواطلاع کی توعمررفیق کوقتل کردینگے اوراس کا 87لاکھ روپے میں معاملہ طے ہوگیا تومغوی کے لواحقین نے ملزمان کوتاوان کی رقم مقررہ مقام پر پہنچا دی توانہوں نے مغوی عمررفیق کورہا کردیا جوکہ رات گئے اپنے گھر پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں