درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے فائرنگ کر کے 60 سالہ شخص کو قتل کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے فائرنگ کر کے 60 سالہ شخص کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کی حدود میں درینہ دشمنی کی بنا کر مخالفین نے فائرنگ کر کے 60 سالہ شخص ایم انور کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتول اپنے کھیتوں میں پانی لگا رہا تھا کہ مخالفین جہانگیر اور اکرم وغیرہ نے فائرنگ کر دی۔زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد انور موقع پر دم توڑ گیا۔ تھانہ ستیانہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں