سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کروڑوں روپے مالیت کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور کو تمام مکتبہ فکر افراد کی موجودگی میں آگ لگا کر تلف کردیا

جمعہ 29 مارچ 2024 17:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے پولیس لائن فیصل آباد میں 2 ماہ کے دوران پکڑی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی پتنگیں اور کیمیکل ڈور کو تمام مکتبہ فکر افراد کی موجودگی میں آگ لگا کر تلف کردیا۔اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگوں کو نظر آتش کرنے کا مقصد ہے کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے بچوں اور اردگرد کے افراد کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے باز رکھنے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں۔

اس خونی کھیل میں ایک قیمتی جان کا ضیاع ہوچکا ہے مقدمات کی زد میں آنے والے افراد ہمارے بچے ہیں جن کا کریمینل ریکارڈ بن گیا تو وہ کسی بھی دوسرے ملک پڑھائی کیلئے نہیں جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ 2ماہ کے دوران فیصل آباد پولیس نے پتنگ بازی کی سوشل میڈیا پر آن لائن فروخت کے3 پیج چلانے والے 36افراد کو گرفتار کیا اس کے علاوہ 2634مقدمات درج کرتے ہوئے 2644افرا د کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑ ھ لاکھ سے زائد پتنگیں، لاکھوں مالیت کا خام مال، 6300کیمیکل ڈور کی چرخیاں، 11فیکٹریاں، 08مشینیں، 850چھوٹے بڑے دوکان دار جو کہ پتنگیں فروخت کرتے تھے گرفتار کئے۔

پتنگ بازی کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بھی پولیس نے متحر ک ہو کر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 271افراد کو گرفتار کر کے 161بندوکیں، پسٹل، کلاشنکوف اور درجنوں گولیاں میگزین قبضہ میں لے کر مقدمات درج کیے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق پتنگ بازوں کے خلاف تا حکم ثانی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرا سیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈ یننس میں ترمیم کی جا رہی ہے جس کے بعد مقدمات میں گرفتار پتنگ بازوں کی زمانتیں نہیں ہو ں گی بلکہ ان کو سزا بھی زیادہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں بھی احتسابی عمل جاری ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر محمد اسلم بھلی، سپریم انجمن تاجران چیر مین امین بٹ، ممبر پنجاب بار فاروق ڈوگر، فیصل آباد بار صدر میاں انوارالحق، سیکر ٹری پریس کلب میاں کاشف، DPPمظفر علی رانجھا، اساتذہ و طلبا نے بھی شرکت کی اور انہوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تما م سول سوسائٹی جن میں صنعتکا روں، تاجروں، وکلا، صحافی کمیونٹی کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے افراد نے پولیس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس کام میں ان کے شانہ بے شانہ کھڑے ہیں اور پتنگ بازی کے خلاف آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔

علما ء اکرام نے سٹی پولیس آفیسر کو یقین دہانی کروائی کہ جمعہ کے خطبہ کے دوران پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے تمام ضلع کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے اور ساتھ ہی جمعہ کے دوران نمازیوں میں آگاہی بھی فراہم کی گئی کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں اورپیاروں کو دور رکھیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں