فیصل آباد،چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن نے دھاگہ کی خرید و فروخت پرپابندی لگانے کی اپیل کردی

پیر 15 اپریل 2024 23:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن چوہدری اعجاز احمد ناگرہ نے سوتر منڈی میں دھاگہ کی خرید و فروخت پر ہونے والی سٹہ بازی پر مکمل پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے جہاں سوتر کے نرخوں میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دھاگے سے تیار ہونیوالی مصنوعات کی پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لہذا اگر سٹہ بازی روک دی جائے تو دھاگے کے نرخوں میں کمی یقینی ہوجا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوتر منڈی میں جاری سٹہ بازی کا رجحان پاور لومز انڈسٹری کیلئے زہر قاتل ہے اس لئے اس کا فوری تدارک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب تک معیشت کو مضبوط بنیادیں فراہم نہیں ہوں گی ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کرسکے گالہذا اس کیلئے ہمیں اپنی برآمدات بڑھانے کی طرف بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں