ایف ڈی اے کی تجاوزات کے خلاف کارروائی،20 دکانداروں کے خلاف چالان جاری

پیر 29 اپریل 2024 22:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو اسلام نگر جیل روڈ پر بعض دکانداروں نے کاروباری سامان رکھ کر سڑکوں اور راستوں کو روک رکھاتھا جس کے باعث ٹریفک اور عام شہریوں کو آمدورفت میں مشکل ہو رہی تھی ،فوری آپریشن کرکے راستوں کو کلیئر کردیاگیا اور تجاوزات میں استعمال ہونےوالے سامان کو قبضہ میں لے لیاگیا اور 20 دکانداروں کے خلاف چالان کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے ۔

ایف ڈی اے کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ دکاندار اپنی جگہ سے تجاوز کرکے شہریوں کےلئے مشکلات پید ا نہ کریں بصورت خلاف ورزی فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں