فیصل آباد،ماہ صیام میں بیت المال فنڈز سے مالی امداد و راشن لیکر دینے کا جھانسہ دیکر فارم پر کرنے کی مد میں فراڈئیے نے ہزاروں افراد سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے،مالی امداد نہ ملنے پر متاثرین کا حکام بالا سے فراڈئیے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

منگل 16 اپریل 2024 22:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ماہ صیام میں بیت المال فنڈز سے مالی امداد و راشن لیکر دینے کا جھانسہ دیکر فارم پر کرنے کی مد میں فراڈئیے نے ہزاروں افراد سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے،مالی امداد نہ ملنے پر متاثرین کا حکام بالا سے فراڈئیے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،آن لا ئن کے مطابق ماہ صیام میں پاکستان بیت المال فنڈز سے مالی امداد و راشن لیکر دینے کا جھانسہ دیکر گیلانی محلہ کے رہائشی مون شاہ نے مبینہ طور پر ہزاروں مرد/خواتین کو بیت المال فارم کی فوٹو کاپی 30 روپے کے عوض دی جبکہ گھر کی بیٹھک میں بیٹھ کر بیت المال فارم پر کرنے کی مد میں مبینہ طور پر فی فارم 300 سے 500 روپے تک فیس وصول کی ذرائع کے مطابق فراڈئیا خود کو سابق چیئرمین پاکستان بیت المال کا قریبی عزیز بتاتا تھا اور ہزاروں افراد مرد/خواتین سے فارم پر کرنے کی مد میں لاکھوں روپے وصول کئے اور دلاسہ دیا گیا کہ انکے فارم اوپر بھیجوا دئیے گئے ہیں جب انکی مالی امداد کی رقم اور راشن آ جائے گا اطلاع کر دی جائے گی متاثرین کا کہنا ہے کہ عیدالفطر گزر جانے کے بعد بھی تاحال انکو نہ تو راشن ملا ہے اور نہ ہی کوئی مالی امداد کا فنڈز فراہم کیا گیا ہے اب مون شاہ ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ قانونی کارروائی کرنے اور پیسوں کی واپسی کے تقاضے پر سنگین نتائج کی دھکمیاں دے رہا ہے متاثرین کا کہنا ہے کہ مون شاہ نے دھوکہ دہی اور فراڈ کرکے بیت المال فنڈز سے مالی امداد اور راشن لیکر دینے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیائے ہیں متاثرین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المال فنڈز کی آڑ میں لاکھوں روپے ہتھیانے والے فراڈئیے کیخلاف نوٹس لیکر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں