فیصل ہسپتال سے گورے بیکری روڈ تک لگی لائٹس عرصہ درازسے خراب،رات کے اوقات میں حادثات کا خدشہ

جمعرات 18 اپریل 2024 20:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) شہرکے پوش علاقہ میں اندھیروں کا راج،فیصل ہسپتال سے گورے بیکری روڈ تک لگی لائٹس عرصہ درازسے خراب،رات کے اوقات میں حادثات کا خدشہ،آمدورفت میں مشکلات،لائٹس کی درستگی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،شہری حلقوں کا مطالبہ،آن لا ئن کے مطابق فیصل آباد کے بارونق علاقہ فیصل ہسپتال سے گورے بیکری روڈ تک لگی لائٹس طویل مدت سے خراب پڑی ہیں،اس صورتحال سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے،رات کے اوقات میں یہاں پر گہرے اندھیرے چھائے رہتے ہیں،شہریوں نے متعلقہ حکام کی توجہ باربار اس جانب مبڈول کروائی مگرکسی نے بھی ابھی تک اس عوامی مسئلہ کوحل کرنا گوارہ نہ کیا ہے،رات کے اندھیرے میں یہاں پرکئی حادثات پیش آچکے اورلوگوں کوآمدورفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے مگراسکے باوجود خراب لائٹس کودرست اورناکارہ لائٹس کی جگہ نئی لائٹس نہیں لگائی جارہی ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ فیصل ہسپتال سے گورے بیکری روڈ تک لگی لائٹس کی درستگی کیلئے فوری طورپربھرپوراقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کودرپیش مشکلات سے نجات حاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں