فیصل آباد،شہری کے گھر 90لاکھ کا ڈاکہ

ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ شہری محمد سعید کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا‘ پولیس تلاش کے باوجو ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی

بدھ 1 مئی 2024 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون میں شہری کے گھر 90لاکھ کا ڈاکہ‘ ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ شہری محمد سعید کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات‘ ملکی وغیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگیا‘ پولیس تلاش کے باوجو ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق ہجویری ٹائون کے رہائشی محمد سعید نے بتایا کہ ڈاکوئوں کا چار رکنی گروہ بیل qدیکر گھر داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے اہل خانہ کو کمرہ میں بند کر دیا اور اسلحہ کے زور پر چابیاں طلب کر کے کمروں کی الماریوں کی تلاشی لیتے ہوئے 10لاکھ کے طلائی زیورات‘ 11 لاکھ کی نقدی‘ ساڑھے 30لاکھ مالیت کے سعودی ریال‘ 10لاکھ مالیت کی ملائشین کرنسی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی اور ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں