ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس

منگل 30 اپریل 2024 18:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہو ا۔ ڈپٹی کمشنرنے بعض محکموں کے اینڈرائڈ یوزرز کی طرف سے فرضی سرویلنس پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے ماحولیات،میونسپل کارپوریشن کو زیرتعمیر بلڈنگز میں لاروا ملنے پر مالک/ذمہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزسے کہا کہ وہ سرکاری ونجی کالجز کے پرنسپلز سے میٹنگز کرکے انسدادی اقدامات اور ایس اوپیز کے بارے میں آگاہ کریں۔کالجز کی چھتوں کو بلاناغہ چیک کریں۔ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا۔انہوں نے سرکاری و نجی سکولوں میں بھی سرویلنس کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہاٹ سپاٹس کی مسلسل انسپکشن کی ہدایت کی اور کہا کہ سابقہ سیزن میں لاروا ملنے کی جگہوں کو باربار چیک کریں۔

عوامی آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی افسران اپنے دفاتر میں صفائی کو یقینی بنائیں اور چھتوں کو بلاناغہ چیک کرنے کے علاوہ پرانا کاٹھ کباڑ وسامان تلف کریں۔پبلک مقامات پر ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ موبائل یورزر کی پراگریس کو روزانہ ریویو کیا جائے۔

فرضی رپورٹس بھجوانے والوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں بعض ضلعی افسران کی غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار کیااور کہا کہ آئندہ اجلاس میں افسران اپنی موجودگی یقینی بنائیں بصورت دیگر متعلقہ محکموں کے سیکرٹری کو تحریر کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل لیول کے اجلاس میں انسدادی اقدامات کو چیک کریں۔موجودہ اور آئندہ سیزن میں بھی شہریوں کو ڈینگی لاروا سے بچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں