مکوآنہ ‘گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھانے سے خاتون جاں بحق

منگل 9 مارچ 2021 14:18

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2021ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھانے سے خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گھر والوں سے جھگڑ کر جھمرہ روڈ کی رہائشی 22 سالہ نازیہ زوجہ وارث علی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثائ کے حوالے کر دی۔

علاوہ ازیں 103 رب کی رہائشی 18 سالہ سنبل دختر علی، 381 گ ب کی 16 سالہ معظمہ دختر ولائت، منڈی کوارٹر کی 16 سلہ رابعہ دختر یٰسین اور مدینہ ٹائون کے 24 سالہ اسامہ ولد سعید نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں، اہل خانہ نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں