اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر کا گاؤں سیربل اور برست کا دورہ، زیر تعمیر ٹورزم سکیموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 27 جون 2020 16:01

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2020ء) اسسٹنٹ کمشنر گوپس پھنڈر زبیدہ بتول نے اپنے ٹیم کے ہمراہ تحصیل پھنڈر کا دورہ کیا، گاؤں سیربل اور برست میں زیر تعمیر ٹورزم سکیموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تحصیلدار پھنڈر میر عالم نے عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جس پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سیاحت بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر زبیدہ بتول کی سربراہی میں مارکیٹ کمیٹی گوپس پھنڈر نے نئے نرخ نامے بھی جاری کیے، جن میں زیادہ تر اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر ان نرخ نامے کی خلاف ورزی ہو تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ انتظامیہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں