غذر،متاثرین تھپشکن کیلئے امدادی سامان پہنچانے کا کام تیزی سے جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

پیر 23 جولائی 2018 23:08

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر غذر شجاع عالم نے کہا ہے کہ متاثرین کے لئے امدادی سامان پہنچانے کا کام تیزی سے جاری ہے اور بدصوات تک پیدل چلنے کے لئے راستہ بنانے کے لئے بھی محکمہ تعمیرات نے کام شروع کر دیا ہے پیر کے روز فوکس کی جانب سے بیجھا گیا 900کے جی کھانے پینے کے پیکٹ پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر میں بد صوات پہنچا دئیے گئے ہیں پیر کے روز امدادی سامان لیکر تین ہیلی کاپٹر نے آنا تھا مگر غذر میں موسم کی خرابی کی وجہ سے دو ہیلی نہیں اسکے آج بھی 1200کے جی سامان لیکر دو ہیلی کاپٹر نے بدصوات آنا ہے متاثرین کے امدادی سامان کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے مگر بدصوات میں گلیشیر کے گرنے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دو روز قبل جب سیلابی ریلہ گزرا تھا جس سے گائوں ہاسس اور دیگر موضعات میں بھی بعض افراد کے مکانات کو نقصان پہنچا تھا جن کو فوری طور پر ٹینٹ اور دیگر ضرورت کا ساکان انتظامیہ نے فراہم کر دیا ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے نے روڈ کی بحالی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے تھے مگر دو روز قبل آنے والا سیلابی ریلے نے روڈ کو پھر سے نقصان پہنچا یا ہے جبکہ تشنالوٹ پل بھی سیلاب کی زد میں اگیا تھا مگر بروقت اقدامات اٹھاکر اس پل کو بچایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی کمشنر غذر نے کہا کہ داور داس کے متاثرین کے لئے کل ہیلی میںآنے والے امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا چونکہ راستہ بہت زیادہ خطرناک ہے اس وجہ سے گائوں داور داس تک پہنچاممکن نہیں انھوں نے کہا کہ بد صوات سے اگے کے جو موضعات ہیں وہ پر صورت حال تسلی بخش ہے متاثرین کے لئے انتظامیہ کے تمام ضروریات کا سامان فراہم کر دیا اس حوالے جی ڈی ایم اے کے علاوہ AKAH۔

(جاری ہے)

ہلال احمر ۔فوکس اور دیگر فلاحی ادارے بھی بڑہ چڑہ کر حصہ لے رہے ہم متاثرین کی بحالی کے لئے تمام وسائل کو بروے کار لائینگے اور اس حوالے سے تمام ادارے پوری زمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہے اور مختلف فلاحی اداروں نے بھی متاثرین کی مدد کے لئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ کسی طرح سے بدصوات تک پیدل پہنچنے کے لئے راستہ بنا سکے تاکہ یہاں کے متاثرین کی فوری بحالی کے لئے اقدامات اٹھا سکے

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں