پی پی امیدوار عبدالباری پتافی کو ووٹ دیں ، کامیاب ہونے کے بعد کام نہ کیئے تو خود ان سے حساب لوں گا، بلاول بھٹو زرداری

جمعہ 23 فروری 2018 20:53

پی پی امیدوار عبدالباری پتافی کو ووٹ دیں ، کامیاب ہونے کے بعد کام نہ کیئے تو خود ان سے حساب لوں گا، بلاول بھٹو زرداری
میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) ڈہرکی کی صوبائی نشست پی ایس سات پر پانچ مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے ، پی پی امیدوار عبدالباری پتافی کے الیکشن مہم کے سلسلے میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے گذشتہ شب رات گئے میرپور ماتھیلو میں چاندنی چوک پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دس منٹ کے دورانیئے کے خطاب میں کہا کہ پی ایس سات میرپور ماتھیلو۔

ڈہرکی پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام پی پی کے نامزد کردہ امیدوار عبدالباری پتافی کو ووٹ دیکر کامیاب کریں، انہوں نے کہا کہ پی پی امیدوار عبدالباری پتافی نے اگر کامیاب ہونے کے بعد عوامی مسائل حل نہ کیئے تو وہ خود ان سے حساب لیں گے، انکا کہنا تھا کہ عبدالباری کی کامیابی پی پی، شہید بھٹو، عوام اور میری کامیابی ہوگی، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم سیاست غریبوں، عور جمہوریت کے لیئے کرتے ہیں شہید بھٹو نے جمہوریت اور عوام کے لیئے اپنی جان قربان کردی پی پی عوامی اور جمہوری پارٹی ہے اس نے قائدین نے جمہوریت کی بقا کے لیئے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں بی بی شہید کی شہادت کے بعد امن امان کی صورتحال انتہائی خراب تھی لوگوں کا گھروں سے نکلنا بہت دشوار تھا، خزانہ خالی تھا، غربت اور بیروزگاری عروج پر تھی۔

(جاری ہے)

ہم نے ان تمام مسائل کا سامنا کیا، ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی نوجونوں کو روزگار دیا، نواز شریف اور مشرف کے دور میں نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا، تنخواہوں اور پیشن میں اضافہ کیا، غریب ترین عورتوں کی مالی امداد کے لیئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، امن امان پر ضابطہ پایا، ان کا کہنا تھا کہ بی شہید آج بھی زندہ ہے وہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔

اس موقع پر ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ کھڑی دکھائی دیں جو نعرے لگاکر نوجوانوں کا جوش بڑھاتی رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا خطاب سننے کے لیئے کارکنان اور شہری کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے۔ جبکہ اس سے قبل پی پی امیدوار عبدالباری نے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اسے ووٹ دیں وہ کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچ کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنی آواز بلند کریں گے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں