گھوٹکی میں غیرت کے نام پر 3 افراد قتل‘

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کر دی

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:37

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) گھوٹکی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ غیرت کے نام پر تہرے قتل کی واردات کا واقعہ گھوٹکی کے علاقے وسطی جیون شاہ میں رونتی تھانے کی حدود میں پیش آیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا اس واقعے میں ملزم سہنو لاڑ نے دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے گھر میں سوئی ہوئی رشتے دار خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم سہنولاڑ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں