گھوٹکی، تیز رفتار بس الٹنے سے دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد جاں بحق، گیارہ زخمی

منگل 19 نومبر 2019 17:21

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) گھوٹکی میں ملتان سکھر موٹر وے پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے باعث دو خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافر بس بنوں سے کراچی جارہی تھی کہ ملتان تا سکھر موٹر وے این فائیو پر باگو ڈرا کے مقام پر تیز رفتاری کے دوران ڈرائیور کو نیند آگئی اور بس الٹ گئی اور آگ لگ گئی، مسافروں نے بس کے شیشے توڑ کر جانیں بچائیں تاہم دو خواتین اورایک بچی نہ نکل سکی جس کے باعث جاں بحق ہو گئی اور 11 مسافر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی بنوں کا رہائشی فرحان خان زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ بس میں 63 مسافر سوار تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمر گل، 40 سالہ مسمات خاندان اور 9 سالہ علینہ 28 سالہ فرحان خان شامل ہیں۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو میرپورماتھیلو ہسپتال منتقل کیا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں