گھوٹکی پولیس نے 17 روز قبل اغوا ہونے والے دو مغویوں کو رونتی کچے کے علاقے میں سخت مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا

جمعرات 16 اگست 2018 23:56

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) اوباڑو سے اپنے گاں واپس آتے ہوئے 17 روز قبل گاں خدا بخش عالمانی کا رہائشی محمد رمضان عالمانی اور گاں لونگ دھوندو کا رہائشی علی نواز دھوندو کو مبینہ طور اغوا کر لیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لئے سیاسی سماجی جماعتوں اور شہری تاجروں کی جانب سے وقتن فاوقتن احتجاج بھی کیا گیا اور پولیس کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر اوباڑو پولیس نے اپنی کوششیں تیز کردیں اور خفیہ معلومات کا سلسلہ جاری رکھا اوباڑو پولیس کو ایک خفیہ اطلاع دی گئی کہ مغوی رونتی کچے کے علاقے میں موجود ہیں اور ان کو بیڑی کے ذریعے دریا کی دوسری جانب منتقل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ایسی اطلاع ملنے پر اوباڑو پولیس ایس ایچ او عبدالمجید آرائیں نے بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ علاقے میں ریڈ کیا اور اغواکاروں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے اغوا کاروں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور پولیس نے بغیر کسی نقصان کے مغویوں کو بازیاب کرا لیا اوباڑو پہنچنے پر بازیاب ہونے والے مغویوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوباڑو پولیس کے نہایت شکر گزار ہیں جنہوں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہمیں بازیاب کرایا ہے ورنہ اغواکار ہمیں بیڑی کے ذریعے دریا پار کرانا چاہتے تھے بعدازاں پولیس کے ہمراہ مغویوں کو ان کے گھروں تک پہنچایا گیا مغویوں کا اپنے گھر پہنچنے ایک خوشی کا سما تھا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں