میرپور ماتھیلو کے نذدیک روڈ حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق

جمعہ 31 اگست 2018 22:53

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2018ء) میرپور ماتھیلو کے نذدیک روڈ حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے نذدیک کوری کوہ کے مقام پر قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالکریم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار ڈی سی آفیس میں ڈیوٹی پر معمور تھا ۔واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے کاغذی کاروائی کے بعد پولیس اہلکار کی میت اس کے گائوں پہنچائی گئی ۔دوسری جانب ٹرک ڈرائیور نے تھانے پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں