داد لغاری کے علاقے میں کمسن لڑکے اور لڑکی کا نکاح اور شادی کرانے کا معاملہ

پولیس نے نوعمر دولہا دلہن کے والدین اور نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،لڑکی اور لڑکے کا والد گرفتار نکاح خواں فرار

ہفتہ 17 اگست 2019 21:35

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) داد لغاری کے علاقے میں کمسن لڑکے اور لڑکی کا نکاح اور شادی کرانے کا معاملہ ،پولیس نے نوعمر دولہا دلہن کے والدین اور نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا لڑکی اور لڑکے کا والد گرفتار نکاح خواں فرار ، تفصیلات کے مطابق داد لغاری کے گاں مشغول خشک میں 8 سالہ لڑکے میرحسن کا نکاح 9 سالہ لڑکی مجیداں سے کرایا گیا ،اس واقع کی اطلاع ملنے داد لغاری پولیس نے اعلی حکام کے احکامات پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے والد قادر بخش اور لڑکی کے والد میر حسن کے علاہ نکاح خواں کے خلاف میرج ایکٹ کے مقدمہ درج کرکے لڑکی کے والد اور لڑکے کے والد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ نکاح خواں فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے پولیس کے کمسن دلہن مجیداں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالتی احکامات پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں