میرپور ماتھیلو اور گردونواح کے علاقوں میںبارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا

بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ،بھٹائی کالونی میں دو گائیں کرنٹ لگنے سے ہلاک، کپاس کی فصل کو شدید نقصان

جمعرات 29 اگست 2019 23:20

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) میرپور ماتھیلو اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ شب اور جمعرات کے دن کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ کئی علاقوں میں بارش کا پانی نشیبی علاقوں میں کھڑا ہو گیا جبکہ بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا بارش سے میرپور ماتھیلو شہر کی بھٹائی کالونی میں دو گائیں بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئیں جس میں بجلی کا کرنٹ ہونے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہوگئیں دوسری جانب بارش کی وجہ کپاس کی فصل کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں