تفتان بارڈر سے مزید 757 زائرین کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیا

بدھ 18 مارچ 2020 21:28

سکھر۔ 18مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) تفتان بارڈر سے مزید 757 زائرین کو سکھر قرنطینہ سینٹر پہنچادیا گیا، قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی تعداد 1050 ہوگئی، سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت، پولیس و رینجرز کی نفری بڑھا دی گئی،کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تفتان بارڈر پر موجود مزید 757 زائرین کو 18 کوچز کے ذریعے سکھر کے قرنطینہ سینٹر پہنچا دیا گیا ہے زائرین کو سخت سیکورٹی میں تفتان بارڈر سے سکھر لایا گیا جنہیں فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زائرین کو قرنطینہ سینٹر پہنچانے کے بعد وہاں پر سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں اور وہاں پر پولیس اور رینجرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور صحت عملے اور ڈاکٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ان زائرین کی آمد سے قبل ہی 293 زائرین پہلے ہی قرنطینہ سینٹر میں موجود تھے اور اب مزید 757 زائرین کے آنے سے وہاں پر زائرین کی تعداد 1050 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 293 زائرین جن کو 14 مارچ کو سکھر لایا گیا تھا کے ٹیسٹ میں سے 143 زائرین میں کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ 147 زائرین کو نارمل قرار دیا گیا ہے جس کی تصدیق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی کی ہے دوسری جانب آج لائے گئے 757 زائرین کے کوائف درج کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور ان کے بھی بلڈ و دیگر ٹیسٹس لیے جائیں گے

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں