پی پی پی کی قیادت سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں جلد حل جائے گا، نثار کھوڑو

منگل 15 جون 2021 22:37

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی پی پی کی قیادت سندھ کی عوام کے بنیادی مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں جلد حل جائے گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کے تمام مسائل سے اعلی پارٹی قیادت کو آگاہ کرکے جلد حل کرایا جائے گا وہ پاکستان پیپلز پارٹی تعلقہ میرپور ماتھیلو کے صدر غلام نبی وسیر سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے جنہوں نے ان کو پارٹی کارکنوں کے مسائل سے آگاہی دی اور انہیں حل کرانے کی استدعا کی انہوں اس موقع پر تمام مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں