ضلع گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے

گھوٹکی پولیس 19 اکتوبر 2021 بمطابق 12ربیع الاول 1443ھ کے دن بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے، ایس ایس پی عمر طفیل

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:26

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) ضلع گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ، ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے کہا ہے کہ گھوٹکی پولیس 19 اکتوبر 2021 بمطابق 12ربیع الاول 1443ھ کے دن بھی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہے،اس سلسلے میں سابقہ تجربات کی روشنی و مذہبی رہنماں کے نشاندہی کردہ مسائل اور حالاتِ کو مدِ نظر نظر رکھتے ہوئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ، ضلع بھر سے ٹوٹل (17) بڑی ریلیاں/جلوس نکلیں گے، جن میں گھوٹکی شہر، خانپور مہر شہر، میرپور ماتھیلو شہر،بھرچونڈی شریف ،اوباڑو شہر و 12دیگر شامل ہیں،جبکہ اسکے علاوہ بھی چھوٹی /ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے،12 ربیع الاول کے دن گھوٹکی پولیس کے (1840) پولیس افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دینگے،ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کی سربراہی میں 04ڈی ایس پی، 134 پولیس افسران اور 1550 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت 12ربیع الاول کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے،جبکہ سندھ رینجرز کے 150 افسران و جوان بھی پولیس کی معاونت کیلئیتعینات ہونگے ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس کمانڈوز بھی مخصوص پولیس اسٹیشن پر موجود ہونگے ،خواتین کی محافل میلاد کے پروگراموں میں لیڈیز پولیس اہلکار اور رضاکار فورس مقرر کی جائے گی،بم ڈسپوزبل اسکواڈ کی ٹیم ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہیڈکوارٹر میں موجود ہو گی ،کانٹیجینسی پلان کے مطابق تمام ریلیوں/جلوسوں کی گذرگاہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ، جلوسوں/ریلیوں کی کڑی نگرانی کیلئے سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی مقرر کئے جائیں گے ، سی سی ٹی وی اور وڈیو رکارڈنگ کے ذریعے تمام حرکات و سکنات پر نظر رکھی جائے گی، ایس ایس پی گھوٹکی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق متعلقہ پولیس افسران ریلیوں/جلوسوں کے روٹس کا جائزہ بھی لیں گے اس سلسلے میں متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں، شہری کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک نقل وحرکت دیکھنے کی صورت میں فی الفور متعلقہ تھانہ یا ایس ایس پی آفس میرپور ماتھیلو میں موجود کنٹرول روم پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں