دوران ملازمت جگر کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کی بیوہ کو آئی جی سندھ کی جانب نو لاکھ روپے کی ادائیگی

جمعہ 8 اکتوبر 2021 22:26

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2021ء) دوران ملازمت جگر کے کینسر کی وجہ سے انتقال کرنے والے پولیس کانسٹیبل کی بیوہ کو آئی جی سندھ کی جانب نو لاکھ روپے کی ادائیگی ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گھوٹکی غلام ربانی ملہن نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کی طرف سے جاری کردہ فوتی کوٹہ معاوضے کا امدادی چیک انتقال کر جانے والے پولیس کانسٹیبل کی بیوہ کو دیا،پولیس کانسٹیبل غلام علی وسیر جو کہ مورخہ 15/6/2019کو جگر میں کینسر ہونے کی وجہ سے انتقال ہوا تھا، کی بیوہ مسمات عنائتاں کو نو لاکھ کا چیک دیا گیا،اس موقع پر ڈی ایس پی نے بیوہ کو کہا کہ پولیس کانسٹیبل نے پولیس محکمہ کی بڑی خدمت کی ہے ہم آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں،کسی بھی کام کے لئے ایس ایس پی آفس کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں