شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے منگل تا ہفتہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا

پیر 22 اگست 2022 23:15

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2022ء)شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی رپورٹس پر ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے منگل تا ہفتہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، تفیصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ نے شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائری کے پیش نظر ضلع گھوٹکی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی 23 اگست بروز منگل تا 27 اگست بروز ہفتہ تک تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں