گھوٹکی ، ایم فائیو موٹروے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں3 ڈاکو مارے گئے

ہفتہ 2 مارچ 2024 17:23

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2024ء) گھوٹکی میں ایم فائیو موٹر وے کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلے میں3 ڈاکو مارے گئے ، ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گھوٹکی ایم فائیو رونتی پل کے قریب ایس ایچ او عبد الشکور لاکھو پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر تھے واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ انکے ساتھی فرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قبول شر علی مراد شاہ مراد تڑت کے نام سے ہوئی ہے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے سرکاری چھینا گیا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ،ڈاکوؤں کی لاشوں کو اوباڑو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتران نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں پر اغواء ڈکیتی اور قتل کے 10 سے زائد مقدمات درج تھے ایس ایس پی گھوٹکی انور کھتران نے کہا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے زخمی ہوئے والے پولیس اہلکار کو علاج کے لئے رحیم یار خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں