وطن کی رکھوالی کے لئے پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘وزیر بلدیات گلگت بلتستان

اتوار 23 ستمبر 2018 15:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ وطن کی رکھوالی کے لئے پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی یہ نہ سمجھے کہ پاکستان کو دھونس دھمکی سے ڈرایا جا سکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وطن کی محبت میں ہر پاکستانی سرشار ہے ۔صوبائی وزیر نے بھارت کے آرمی چیف کی طرف سے کہے گئے الفاظ کی مزمت کی اور کہا کہ آرمی چیف کا بیان انڈین آرمی کے بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے اور ہمیں اپنے سرحدوں کی حفاظت کرنا آتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری وطن کی محبت سے سرشار ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔صوبائی وزیر نے گزشتہ دنوں وزیرستان میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے این ایل آئی کے جوانوں کی بے شمار قربانیاں ہیں اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے اور عرض پاک وطن کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں