ڈاکٹر اسامہ ریاض شہیدکو اعلیٰ سِول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کرلی گئی،گورنر گلگت بلتستان

منگل 31 مارچ 2020 23:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض کو پاکستان کا اعلیٰ سِول ایوارڈ سے نوازنے کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کی تدارک میں اپنی جان قربان کی اور انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ شہید ڈاکٹر اسامہ ریاض نے پوری بہادری اور شجاعت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے تاکہ اس مہلک بیماری سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکے اور ان کی اس عظیم قربانی کے عوض انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں