استور، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موسم سرما کی دوسری بارش اور برفباری شروع، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں موسم سرما کی دوسری بارش اور برفباری شروع ہوگئی جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامناکر نا پڑ اتفصیلات کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے سے ضلع استور کے پہاڈی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا تھا ،تا حال مسلسل جاری ھے استور کے بالائی علاقے کالاپانی،دریلے بالا،قمری،منی مرگ،دیوسائی،میرملک،چلم،ضلعے بالااور رٹو میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اس وقت ان تمام علاقوں میں تقریبا چار سے پانچ انچ تک برف پڑھ چکی ھے اور اسی طرح میدانی علاقے چونگرہ،عیدگاہ،گوریکوٹ،لوس،بولن،پتی پورہ،پرشینگ،ہرچو،ڈسکین،بونجی اور جگلوٹ میں بھی تیز بارش نے تباہی مچادی ہے اگر برفباری کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو ضلع استور کے بالائی علاقوں کی تمام رابط سڑکیں بلاک ہونے کا خدشہ وے واضح رہے کہ اس وقت شاہراہ قراقرم،شاہراہ استور،شاہراہ سکردو،شاہراہ ہنزہ نگراور شاہراہ غذر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے اوپن ہے، بارش اور برفباری شروع ہوتے ہی لکڑی فروخت کرنے والے ٹھیکیداروں اور گیس سلنڈر مالکان نے قیمتوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے، عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ھیکہ مہنگے داموں گیس سلنڈر اور لکڑی فروخت کرنے والے ٹھیکیداروں اور گیس مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں