وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا

بدھ 26 جنوری 2022 17:25

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اہم فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا
گلگت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2022ء) وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان کی زمینوں کے تحفظ کے لئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف حکومت کی صوبائی کابینہ کے اہم فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کا ڈومیسائل نہ رکھنے والے افراد کو ضلع گلگت میں زمین کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس  ضمن میں ضلع گلگت کی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے باضابطہ حکم نامہ جاری  کردیا۔واضح رہے کہ  اپنے دورہ سکردو کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان  کی زمینوں کے تحفظ کے لئے  خصوصی ہدایت اور عوام کو اہم نصیحت بھی کی تھی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں