اپر کوہستان شاہرہ قراقرم پرمسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا

حادثے میں 25 مسافر جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے، بس میں 45 مسافر سوار تھے، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ چلاس پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 فروری 2023 20:52

اپر کوہستان شاہرہ قراقرم پرمسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا
چلاس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری 2022ء) اپر کوہستان شاہرہ قراقرم پرمسافر بس اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں 25 مسافر جاں بحق، متعدد افراد زخمی ہوگئے، بس میں 45 مسافر سوار تھے، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔اے آروائی نیوز کے مطابق کوہستان شتیال ڈپو چوکی کے قریب شاہرہ قراقرم پرمسافر بس اور کار کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

چلاس پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 25 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ وزیراطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ بس اور کار میں تصادم کے باعث پیش آیا، بس میں 45 مسافر سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق حادثے میں بس اور کار دونوں کھائی میں جا گریں، اندھیرے کے باعث ریسکیو اور امدادی کام میں مشکلات ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں