چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:01

چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 02 دسمبر2023ء) چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بس پر فائرنگ کا واقعہ چلاس کے علاقے دیامرہڈور موڑ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بس بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرائی جس کے باعث بس میں آگ بھڑک اٹھی، بس ضلع غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کا بتانا ہے کہ آگ لگنے کے سے ٹرک کا ڈرائیور بھی جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی چلاس نے کہا ہے کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چلاس عارف احمد کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس بے قابو ہر ٹرک سے ٹکرائی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں