گلگت بلتستان اسمبلی، چلاس واقعہ کیخلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

منگل 5 دسمبر 2023 20:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے چلاس واقعہ کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف فتح اللہ خان نے قرارداد پیش کی۔قرارداد میں چلاس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طور پر قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔فتح اللہ خان نے قرار داد پیش کرنے کے بعد کہا کہ چلاس واقعہ انتہائی افسوس ناک اور دکھ کا باعث ہے جس پر ہر فرد رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، حکومت اور انتظامیہ نے زخمیوں کے علاج معالجے اور میتوں کو آبائی گاں تک منتقل کرنے کے لیے جو اقدامات کئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں