سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ

ہفتہ 30 مارچ 2024 21:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقادہوا جس میں تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقادہوا جس میں کمشنر گلگت ڈویژن، آئی جی گلگت،ڈی آئی جی سپیشل برانچ،ڈپٹی کمشنر گلگت،ایس پی گلگت سمیت و دیگر افسران نے شرکت کی،میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ تراویح،ختم قرآن ،مجالس و جلوس بنسبت شہادت حضرت علی ؓ اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کالے شیشے اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ،موٹر سائیکلوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی داخلی و خارجی شاہرائوں کی سیکیورٹی مزید مستحکم بنانے سمیت بین الاضلاعی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کویقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں