ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم سیاہ منایا گیا، کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلی

جمعرات 15 اگست 2019 16:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے اتحاد چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ رکھی تھیںاور کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم و بربریت کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پینافلکس اٹھائے ہوئے تھے جس میں کشمیر کی حق خودارادیت اور بھارت سے نفرت پر مبنیاشعار درج تھے۔

یوم سیاہ منانے اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اصل مقصد کشمیر ی عوام پر ہندوستانی حکومت کے جاری مظالم وبربریت سمیت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج کرنا اور دنیاکو اس بربریت سے روشناس کرانا تھا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ کشمیری مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں کی بھی یہ خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کرتے ہوئے آزادانہ طریقے سے اپنے عقیدے اور مذہبی آزادی کا اظہار کرسکیں چنانچہ آج کشمیر میں ’’کشمیر بنے گاپاکستان‘‘ کا نعرہ زور پکڑتاجارہاہے اور کشمیری عوام کے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اس بات کی دلیلکرتے ہیں کہ وہ ذہنی، فکری، رٴْوحانی اور اخلاقی طور پر پاکستان کے ساتھ جٴْڑے ہوئے ہیں اور آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کے حصول تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔

ریلی میں اس بات کا بھی اعادہ کیاکہ گلگت بلتستان کے محب وطن باسی کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے پوری دٴْنیا اور بلخصوص اقوام متحدہ سے پٴْر زور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں پر ہونے والی بربریت اور ظلم وستم کو فوری طور پر رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو برقرار رکھیں اور بھارت کے حالیہ غیر قانونی،غیر اخلاقی اور غیر جمہوری عمل کو فی الفور رکوائیں۔ مقررین نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق دیا جائے اور اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیاجائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں